19 مارچ 2010 - 20:30

پاکستانی ذرائع کے مطابق کے مطابق ایرانی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد ٹولے جندالشیطن کے نئے سربراہ عبدالرؤف ریگی کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابنا: خبررساں ایجنسی اِرنا کا کہنا ہے کہ عبدالرؤف ریگی کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا۔ارنا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ دہشت گرد ٹولہ جندالشیطن ایران میں خودکش حملوں، بم دھماکوں، اغوا اور قتل و غارت کی وارداتوں میں ملوث ہے۔15 دسمبر کو ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں مسجد امام حسین (ع) کے سامنے عزاداری کے جلوس پر دو خودکش حملوں میں 39 عزادار شہید ہوگئے تھے جن میں ایک ڈیڑھ ماہ کی بچی بھی شامل تھی۔ دہشت گرد ٹولے جندالشیطن نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔فروری 2010ء میں ایرانی خفیہ اہلکاروں نے دہشت گرد ٹولے جندالشیطن کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو گرفتار کیا تھا۔ دیشت گرد ریگی کو جون میں اناسی الزامات کے تحت پھانسی دے دی گئی تھی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد ٹولے جندالشیطن کے سربراہ عبدالرؤف ریگی کو پاکستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹی وی پاکستانی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ٹولے جندالشیطن کے سربراہ عبدالرؤف ریگی کو گرفتار کر لیا۔گذشتہ دنوں ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی ایک فہرست پاکستانی حکام کو دی گئی تھی جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ عبدالرؤف ریگی کو ایران اور پاکستان کے موجودہ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت، جلد از جلد ایران کے حوالے کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110